ابنا: نمائندے کی رپورٹ کے مطابق معروف شیعہ عالم دین اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما مولانا الطاف حسین الحسینی پر جمعرات کی شب کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصی وہابی یزیدی درندوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں مولانا الطاف حسین شدید زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ شب انہیں کراچی کی ایک مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ درجہ شہادت پر فائز ہو گئے۔
عینی شاہدین نے شیعیت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مولانا الطاف حسین الحسینی پر دہشت گرد ٹولوں یعنی "بظاہر کالعدم" سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی کے یزیدی درندوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ گھر کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ شہید کے سینے اور سر میں پانچ گولیاں لگی تھیں جس کے سبب ان کی شہادت واقع ہوئی۔
شہید مولانا الطاف حسین الحسینی کی نماز جنازہ آج کوٹری میں ادا کی گئی۔
دوسری جانب جعفریہ الائنس پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنازیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مرکزی تنظیم عزاء کے رہنماؤں سمیت شیعہ ملی و سیاسی جماعتوں نے ملک بھر، بالخصوص کراچی اور حیدرا ۤباد میں شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر شدید احتجاج اور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو تحفظ فراہم کرے ورنہ ملت جعفریہ ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔
.......
/110